پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی راولپنڈی نے ہائیکورٹ سے کل کے جلسے کی دائر درخواست واپس لے لی،درخواست پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے واپس لی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل اڈیالہ جیل سے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *