پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے کا خدشہ، علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنمائوں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔رہنمائوں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہتا۔میجر (ر ) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں۔ 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے رہنمائوں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *