پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: گورنر کے پی

پشاور(پاکستان امیج) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پشاور میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے ہم سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے، تب ملازمین ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے مگر جس نے اب گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے وہ نوکری سے جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکرٹری ، اسپیکرکو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *