پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

کراچی(پاکستان امیج)تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔

علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *