پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ جیل سے رہائی کے موقع اپنے ساتھ کیا چیز لے کر گھر گئے

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا تاہم جیل سے وہ اپنے ساتھ عمران خان کی تصویر ساتھ لے کر گھر واپس گئے، جو کہ اسیری کے دوران 5 ماہ تک ان کی بیرک میں لگی رہی۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں رہے، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق حلیم عادل شیخ کیخلاف مجموعی طور پر 40 مقدمات تھے، ان کو تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر زمینوں پر قبضے، 9 مئی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں،حلیم عادل شیخ نے حالیہ الیکشن میں این اے 238 سے انتخابات میں حصہ لیا تاہم وہاں سے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کامیاب ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *