پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض بھی گرفتار ہو گئے

ملتان(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جارہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے،لیکن راستوں کی بندش کے باعث کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *