پی ٹی آئی اراکین کے سنی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد تحریک انصاف کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی ؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی درخواست کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا آج اہم مشاورتی اجلاس ہو گا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا ،کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا ، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی ، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کاامکان ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *