پی ٹی آئی احتجاج، گرفتاریاں شروع، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی گرفتار

لاہور (پاکستان امیج)سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعویٰ کیاہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جارہاہے جس دوران پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کر رکھاہے اور بلوچستان سمیت مختلف شہروں میں گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں ، اب اطلاعات ہیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو دیگر 6 اراکین اسمبلی کے ہمراہ لاہور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *