پی سی بی کو میڈیا رائٹس فروخت کرنے سے روک دیاگیا

لاہور (پاکستان امیج) حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو صرف روز مرہ کے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیا رائٹس کی فروخت اور دیگر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

حکومت نے پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا ہے جبکہ ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔حکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے پراسیس شروع کیا تو حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *