پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کر رہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے، کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی، بی نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے، ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں، اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے، ہم نے دستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے ڈالا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی، پرانے کیٹیگری سسٹم کی جگہ 5 نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کروائے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیسٹ کو اہمیت دی گئی ہے، اب پلیئرز کو پتہ ہو گا کہ وہ کس فارمیٹ کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، ہم نے 1 سال سے ڈومیسٹک میں اس سسٹم کو لاگو کیا ہوا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں نے مانا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں بھی اعتراضات ہوتے تھے اس کو محسوس کرتے ہیں، ہم ایلیٹ لیول سے میڈیکل کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے۔

اس موقع پر وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا لینڈ سکیپ تبدیل ہو چکا ہے، تبدیل شدہ لینڈ سکیپ کے مطابق یہ فریم ورک تیار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی اہم ملاقات
انہوں نے کہا کہ یہ متاثر کن دستاویز ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دی گئی ہے، تاکہ پلیئرز فرسٹ کلاس کھیلیں اور اپنے پاتھ وے کو طے کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email