پی سی بی نے 4 ماہ گزرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے، جیسن گلیسپی کے انکشاف نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

سڈنی(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ۔
اس خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے پاکستان کوچنگ کے تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ فیصلوں نے مجھے مستعفی ہونے پر مجبور کیا، محمد رضوان کو بطور کپتان بنانے جیسے حیران کن فیصلے کیے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا، پاکستان کرکٹ ایک جنون کے چکر میں پھنس چکی ہے۔
اپریل 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلوی کرکٹر و کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفی دیدیا تھا۔ انہوں نے اپنے مختصر دور میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *