لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا ۔ تفصیل کے مطابق ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی بات چیت کی خبریں لیک ہوئیں جن کی ابھی تک کسی نے تصدیق نہیں کی ۔ان خبروں کے مطابق ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کررہے تھے کہ اس دوران شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔اب نجی نیوز چینل سما نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران ٹیم میٹنگ کو اختلافات کے خبریں بناکر کس نے لیک کیا؟پی سی بی نے انکوائری کرلی ہے جس کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر پر بورڈ کو شک ہے اور اب کھلاڑیوں کی نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image