کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ بنادیا، کے ایس ایکس 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا دن نیا ریکارڈ، نئی تاریخ رقم ہوگئی، پی ایس ایکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا کے ایس ای 100 انڈیکس دوران کاروبار 1409 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 606 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز (یکم جولائی) سے اب تک صرف 50 روز میں اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 32 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Pakistan Image