پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین ٹیموں کے 3 نمائشی میچز کرانے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے دوران نمائشی میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین کے 3 نمائشی میچز کرائے جائیں گے، پی سی بی ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نمائشی میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کرائے جانے کا امکان ہے ، میچز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا ، 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *