پی ایس ایل 9، شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

ملتان (پاکستان امیج)پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سے قبل شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ثنا شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں،ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز آج ہوگا۔پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی، جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *