پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں 11 جنوری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *