پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 کی فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، جس میں 5 لاکھ انعام اور 5 لاکھ اضافی شامل ہیں۔

رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ مزید 3 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کے لیے بھی 2 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹائٹل جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی، حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پہلی بار ٹورنامنٹ کھیل رہی جبکہ پشاور زلمی بھی پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *