پی ایس ایل 10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل 10 میں نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن اور مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *