پی ایس ایل کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا، حنین شاہ

لاہور(پاکستان امیج)فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں حنین شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولر نیچرل ہوتا اسے بنایا نہیں جاسکتا، اکیڈمی میں آپ کی سکلز بہتر ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا، کرکٹ کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلتا ہوں۔

حنین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹنگ فیملی ہے گھر میں بھی کرکٹ پر بات ہوتی ہے، نسیم شاہ سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ آف دی فیلڈ اور آن دی فیلڈ دونوں ہی جگہ پر سمجھاتے ہیں، کھانے میں مٹن کڑاہی زیادہ پسند ہے۔

حنین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز نے پک کیا تو اپنی سلیکشن کو ثابت کروں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *