پی ایس ایل کو براہ راست دکھانے کے حقوق کس چینل نے خرید لیے؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کراچی (پاکستان امیج) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے براڈکاسٹنگ رائٹس6 ارب30 کروڑ روپے میں’اے سپورٹس‘ نے خرید لیے۔
پی ایس ایل کے براڈکاسٹنگ رائٹس پانے کی دوڑ میں ایک نجی ٹی وی نے دیگر 3حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فنانشل بڈ گذشتہ روز کھولی گی، اس سے قبل7 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریزرو پرائس کا اعلان ہوا، کوئی بھی بڈر اس حد تک نہیں پہنچ سکا۔سابقہ رائٹس ہولڈر چینل5 ارب 30 کروڑ کے ساتھ سب سے آگے رہا،سرکاری ٹی وی کی بڈ 5 ارب 17 کروڑ کی ثابت ہوئی، دیگر 2 نے بالترتیب 4 ارب 40 کروڑ اور 4 ارب کی بڈز دیں، پہلی بڑی بڈ دینے والے چینل’اے سپورٹس‘ نے دوسرے راؤنڈ میں 1 ارب روپے بڑھ کر 6 ارب30 کروڑ روپے کی بڈ کر دی، پی سی بی نے اسی کو آئندہ 2 برس کیلیے رائٹس سونپ دیئے۔
اس ڈیل کا 95 فیصد حصہ فرنچائزز کو ہی ملے گا، یوں وہ سالانہ 3 ارب روپے سے زائد رقم پائیں گی، ڈیجیٹل رائٹس 1 ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ اس بار پی سی بی نے صرف ایسی کمپنیز کو بڈنگ میں شریک ہونے کی اجازت دی جن کے اپنے سپورٹس چینل ہیں یا وہ کسی چینل سے لیٹر لے کر آئیں۔

ریزرو پرائس کی بڈ نہ ملنے پر پی سی بی کا یہ اختیار تھا کہ وہ بڈز پر نظر ثانی کا کہے یا پراسس ہی معطل کر دے،البتہ دوسرے راؤنڈ میں سامنے آنے والی بڑی بڈ سے بورڈ نے اتفاق کر لیا، سابقہ کنٹریکٹ کی ریزرو پرائس 3.7 ارب تھی،2 سالہ مدت کیلیے حقوق 4.3 ارب روپے میں فروخت ہوئے تھے،اسی ادارے نے اب پھر رائٹس حاصل کر لیے ہیں، پی سی بی نے غیرملکی کمپنی کولگن بیور سے میڈیا رائٹس کی ویلیو لگوائی جو 6 ارب روپے تک تھی۔

گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘میں شائع شدہ رپورٹ میں ٹی وی رائٹس ساڑھے 6 ارب روپے تک میں فروخت ہونے کی توقع ظاہر ہوئی تھی، سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پابندی کے سبب بیشتر فرنچائزز مالی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی آمدنی کا انحصار اسی کنٹریکٹ پر ہے، البتہ ڈالر کی بڑھتی قدر کو اگر دیکھا جائے تو روپے میں زیادہ رقم کا اتنا فائدہ نہیں ہوگا، فرنچائزز کوکھلاڑیوں کو ادائیگی اور پروڈکشن وغیرہ پر ڈالرز میں ہی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *