پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کاربن بوش کوکنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر لیگل نوٹس اُن کے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا۔کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا۔کوربن بوش نے پی ایس ایل کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا، آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے لزاڈ ولیمز کی انجری کے بعد کوربن بوش کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *