پی ایس ایل میں ایک اور سنچری کی خواہش ہے، دوبارہ موقع ملاتونیچرل گیم کھیلوں گا: عثمان خان

دبئی (پاکستان امیج )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر عثمان خان نے لیگ میں ایک اور سنچری بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دوبارہ پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا، جہاں جہاں موقع ملا میں اپنا نیچرل گیم کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش اور خواہش یہی ہے کہ پی ایس ایل میں ایک اور سنچری کروں، میں اس ہی شاٹ پر جاتا ہوں جس میں پر اعتماد ہوں، ورنہ سنگل لے لیتا ہوں۔
عثمان خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا وننگ کمبی نیشن اچھا چل رہا تھا اس لئے ابھی ایک میچ ہی کھیلا، سب میری ہارڈ ہٹنگ صلاحیتوں کے واقف ہیں، ٹیم میں گیم کی آزادی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے کہا کہ اگر ایک جگہ بڑی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملے تو وہاں وقت کیوں ضائع کرنا، میرے لئے اب یو اے ای میں اچھا موقع ہے وہاں بھرپور محنت کررہاہوں، یو اے ای میں اپنے کلب کے ساتھی کرکٹرز اور کراچی کرکٹ کو مس کرتا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *