پی ایس ایل معاہدے کی خلاف ورزی، زمبابوے کے فاسٹ بالر پر پابندی عائد

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ موزاربانی پر بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 2 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بالر نے پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی اب آئندہ دو برس تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ موزاربانی نے پی ایس ایل سیزن 11 چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کو ترجیح دی تھی جسے معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کے فاسٹ بالر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد اُن کا بھارتی لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *