پی ایس ایل فائنل ، بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

لاہور(پاکستان امیج)بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی منظوری دی، جس کے بعد وہ زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ناہید رانا کو فائنل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر وہ بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کے شکر گزار ہیں اور یہ زلمی فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

واضح رہے ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث بنگلہ دیش چلے گئے تھے تاہم اب وہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *