پی ایس ایل سیزن 9 میں ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ، فہرست سامنے آ گئی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے ابھی تک 254 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ،انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی ، ری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازء بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں ۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ، پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں، پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *