پی ایس ایل، پشاور زلمی کی جیت پر عبدالرزاق کا بیان بھی آگیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پشاور کی ٹیم ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے، جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ رضوان کےہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب شو میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہاکہ افتخار سے بہت امیدیں تھیں، وہ میچ جتوا سکتے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں گزشتہ شب پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو 5 رنز سے شکست دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *