پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی(پاکستان امیج)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارے کو نقصان پہنچا۔ ایئربس طیارے میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق قومی ایر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے تھری زیرو فور لاہور ایر پورٹ پر لینڈنگ پر تھی تو اچانک پرندہ ٹکراگیا۔ جس سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ انسپکشن کے دوران پرندہ ٹکرانے کے شواہد بھی ملے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی بورواسکوپک انسپکشن سے نقصان کا اندازہ لگایا۔ اب طیارے کی مینٹیننس پر پی آئی اے کو لاکھوں روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ گزشتہ شام چھ بجے پیش آیا تھا۔ طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنالیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *