پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا، سٹیٹ بینک نے قرضوں پر ضمانت دینےسے انکار کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کے 268 ارب روپے کے قرضوں پر معافی یا چھوٹ دینے اور امریکی ڈالرز میں ضمانتیں دینے سے انکار کے بعد طویل عرصے سے تاخیر کا شکار پی آئی اے کی نجکاری کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ اندازہ ہے کہ رضامندی کے مطابق چھوٹ نہ دی گئی تو بینکنگ سیکٹر کو تقریباً 40 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہوگا۔

“جنگ ” کے مطابق وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں نے پی آئی اے پر واجب 268 ارب روپے کے قرض کو یکم جنوری 2024 سے نیا قرض تصور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لہٰذاسٹیٹ بینک سے چھوٹ (یا قرض معاف) کی ضرورت ہے لیکن مرکزی بینک یا رعایت دینے سے گریزاں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *