کراچی (پاکستان امیج)پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاہدے طے پا گیا اور پروازوں کا درہم برہم شیڈول بحال ہونا شروع ہو چکا ہے ۔ ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا جس کے سبب ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ ہوئیں تھیں۔” جیو نیوز ” کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا آغاز ہو گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ آج صبح قومی ائیر لائن کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد مختلف ائیرپورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی اور اسی حساب سے فیول کی فراہمی ہوجائے گی۔
Pakistan Image