پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کیلئے پاکستان ائیر لائنز نے خوشخبری سناتے ہوئے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا فائدہ مسافر 15 اکتوبر تک اٹھا سکیں گے اور 15 اکتوبر تک بک کروائی گئی ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کیلئے استعمال کی جا سکیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کیلئے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *