پی آئی اے کا سات سے گیارہ اپریل تک سعودی عرب کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزاکے حامل مسافروں کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے جہاں قومی ایئر لائن نے خلیجی ریاست کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزا والوں کیلئے کرایوں میں تیس فیصد کمی کی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق سات اپریل سے گیارہ اپریل تک رہے گاجبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں پچاس ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے۔دوسری جانب جدہ، مدینہ ریاض اور دمام جانے والے7 سے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا ہے۔
کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *