پیپلز پارٹی 15 سال سے ہمیں مار رہی ہے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

کراچی (پاکستان امیج) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا تو پتہ نہیں پیپلز پارٹی ہمیں 15 سال سے مار رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی پارٹی سے اتحاد کرنا ہے جو آئینی ترامیم کروا سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے پاس مسلم لیگ (ن) کے علاوہ آپشن کیا ہے؟ ہم پیپلز پارٹی کے سامنے کھڑے ہو گئے اور 73 لاکھ آبادی بازیاب کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج جو تلملا رہی ہے اس کا مطلب ہے ہم کچھ کر رہے ہیں، آج کی ایم کیو ایم نے شہدا قبرستان بند کروا دیئے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئین میں بنیادی ترامیم کرانا چاہتے ہیں جس کا مسودہ بھی تیار کر رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 140 میں ابہام ہے، اسے دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ آرٹیکل 140 اے میں 140 بی آجائے تو مسئلہ حل ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *