پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری

کراچی (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، اس وقت ملک کے حالات انتخابات کیلئے سازگار ہیں۔ پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ شفاف انتخابات کیلئے ہماری پارٹی پوری طرح تیار ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ عوامی راج قائم کرنے کیلئے الیکشن میں عوام کو پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کرانا ہو گا۔ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سمیت مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *