پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین کا قیادت سے پنجاب میں وزارتیں لینے کا مطالبہ

لاہور (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب میں وزارتیں لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں وزارتیں نہ لینے پر جیالے اراکین صوبائی اسمبلی نے تحفظات ظاہر کر دیئے، انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کے پاس وزارتیں نہ ہوئیں تو کام کیسے کروائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صرف جنوبی علاقوں سے صوبائی نشستیں جیت سکی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مرکز میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پا گئے، 20 فروری کو شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور صدر مملکت کیلئے آصف زرداری دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *