پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کر گئے۔

نواب میر بابل خان جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو اور رہنماؤں نے نواب میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *