پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی یا نہیں؟ یوسف رضا گیلانی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی یا نہیں؟ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کھل کر بول پڑے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔ آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔

“جنگ ” کے مطابق گفتگو کے دوران ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال پوچھا کہ آج کل جو کچھ تحریکِ انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اپنے وکلاء کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں آج یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *