پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری کے صوبائی حلقے پی ایس 108سے ملک فیاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ پی ایس 88 سے سید مزمل شاہ امیدوار ہوں گے اور این اے 192 سے میر شبیر بجارانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

گھوٹکی کےحلقہ پی ایس 18 سے شہریار شر پارٹی امیدوار ہوں گے، سکھر کی نشست این اے 200 سے نعمان اسلام شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جب کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو کراچی کے حلقے این اے 240 سے ٹکٹ ملا ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 64 سے عاجز دھامرہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *