پیپلزپارٹی کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاکستان امیج) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔

جے یو آئی ( ف ) کے بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں جبکہ ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *