پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کیلئے اچھا شگون ہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کیلئے اچھا شگون ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیں ہوں گی تو کابینہ اچھی ہو جائے گی،کابینہ کا سائز بڑا نہیں ہونا چاہئے،وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں،ان کا کہناتھا کہ 10سے 12وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کرنے کی بلاول کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں،لیگی رہنما نے کہاکہ ضلعی حکومتیں مضبوط کرنے سے اسمبلی ممبران کا بوجھ کم ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *