پیپلزپارٹی نے پندرہ سال کراچی کو لوٹ کر معیشت کو تباہ کردیا، خالد مقبول

کراچی(پاکستان امیج)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ظالموں کا دور ختم اور مظلوم و محکوم عوام کی حکمرانی کا دور شروع ہورہا ہے۔ کراچی شہر کا قطرہ قطرہ گلی گلی محلہ محلہ کراچی والوں کو لوٹ رہا ہے۔ 8 فروری کی شب انشاء اللہ ایم کیوایم پاکستان نماز شکرانہ ادا کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فائیواسٹار چورنگی پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ریلیوں کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں پر اب کڑا وقت آنا ہے۔ ہم کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دینگے، پاکستان کے آئین کو مجبور کردینگے کہ وہ ظالم جابر خاندانوں کے بجائے پاکستانیوں کو تحفظ و سہولت دیں.

ان کا کہنا تھا کہ نماز فجر فرض ہے فرض کہ بعد قوم کا واجب بھی پورا کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پندرہ سال کراچی کو لوٹ کر معیشت کو تباہ کردیا۔ 8 فروری کو انتخاب نہیں قوم کا امتحان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *