اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 259.34 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈٰیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔
Pakistan Image