پیٹرول سٹیشنز پر عوام پر مزید ظلم، پیٹرول انتہائی مہنگا ہونے کے باوجود اضافی ریٹ پر فروخت

کراچی (پاکستان امیج ) کراچی میں پیٹرول سٹیشنز پر عوام پر مزید ظلم ڈھاتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باوجود مزید مہنگے ریٹ پر فورخت کیا جانے لگا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق شہر قائدؒ میں پیٹرول پمپ پر سرکاری نرخ سے زائد وصولی کی جانے لگی، حکومت نے پیٹرول میں جہاں 14 روپے سے زائد یکمشت اضافہ کیا وہاں پیٹرول پمپ پر 305 روپے 36 پیسے کی بجائے پیٹرول 306 روپے 16 پیسے کے ریٹ پر فروخت کیا جانے لگا۔

ڈیزل کی نئی سرکاری قیمت 311 روپے 84 پیسے جبکہ پمپس پر 312 روپے 63 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان من مانے ریٹس پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *