پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔ ایکسپریسنیوز

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی کے لیے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *