پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ، اوگرا نےتیاری پکڑ لی

اسلام آباد(پاکستان امیج) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا حتمی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 24 روپے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر لیوی بھی 5 روپے بڑھائی جا سکتی ہے۔ ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔ اوگرا کی سمری پر نگران وزیر خزانہ اور وزیر توانائی اپنی رائے دیں گے، پیٹرولیم قیمتوں پر حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم دیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ 16 ستمبر سے نافذالعمل ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *