پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، عدالت نے نگران وزیر اعظم کو طلب کرلیا

گوجرانوالہ (پاکستان امیج) گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے، جس پرعدالت نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔ سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *