پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں متوقع اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔وسط جون سے پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لٹرتک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول 1 روپے 12 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے ، مٹی کا تیل 4 روپے 16 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 13 پیسے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *