پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے

اسلام آباد(پاکستان امیج) پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پیٹرول لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات بھی طے ہوگی۔ تحفہمنتخب کریں

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ 23 اکتوبر جمعہ کو پیٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے ملک گیر پُرامن احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور معاشی پہیہ چلے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *