پٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا لگژری طیارہ یورپ روانہ، بڑا سوال کھڑا ہو گیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ہولناک اضافے کے اگلے ہی دن وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے لگژری طیارے کے یورپی ملک آسٹریا روانگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکس پر صحافی احمد وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مبینہ نئے لگژری طیارے “گلف اسٹریم” کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جہاں 7 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا تاریخی اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی، وہیں اگلے ہی دن یعنی 8 مارچ کو یہ لگژری جہاز لاہور سے ویانا (آسٹریا) کے لیے روانہ ہو گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں صحافی نے سوال اٹھایا ہے کہ اس جہاز میں کون گیا ہے اور کس مقصد کے لیے ویانا گیا ہے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *