پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پاکستان امیج)سال نو 2025 کا پہلا کیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پٹرول اور 2 روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *