پوری ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی لیکن حسن علی بھارت میں کیوں رکے ہوئے ہیں ؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سٹاف بھارت سے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں لیکن حسن علی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے بلکہ بھارت میں ہی رک گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی قیام کریں گے اور سسرالیوں کی میزبانی کا مزہ لیں گے ، حسن علی کا سسرال بھارت میں ہی ہے اور وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے ، جبکہ مکی آرتھر تین روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کرکٹرز دو حصوں میں براستہ دبئی پاکستان پہنچے ہیں، پاکستان کو میگا ایونٹ میں 9 میں سے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *